31 مئی 2021 سے 25 ہزار کے پرائز بانڈز ناقابل استعمال ہوں گے۔ فنانس ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5 بینکوں کی 16 برانچز سے یہ بانڈز تبدیل کروائےجاسکتےہیں۔
بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایاجاسکتاہے۔

