کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حادثے میں کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بریگیڈئیر خالد سمیت عملے کے اراکین کی شہادت افسوسناک ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ملک کا سرمایہ اور قوم کا فخر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ سابق گورنر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
نواب ذوالفقارعلی مگسی نے ہیلی کاپٹرحادثے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار

ٹیگز:
نواب ذوالفقار
