کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ چور اور اسرائیلی ایجنٹ کو تاحیات نااہل کر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیاجائے، لاڈلے کو مزید رعایت دینا انصاف کا قتل ہوگا، قائد جمعیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قوم کو دس سال قبل آگا کیا تھا کہ یہ بیرونی ایجنڈے پر یہودی اور قادیانی لابی نے مسلط کیا ہے آج ثابت ہوا کہ پاکستان پر ان کو مسلط کرنے کے لیے کن کن ممالک سے ان کی ناجائز فنڈنگ کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی غیر قانونی چیرٹی کو ملک میں انتشار پھیلانے اور ملک کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا گیا،اب حکومت اور عدلیہ کو اس کے خلاف عملی کاروائی کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست میں عمران خان کی شکل میں غیر ضروری عنصر کے خاتمے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے آزادی مارچ سمیت ہر تحریک میں بے مثال قربانی دی، جس پر امن انداز لاکھوں کارکنوں نے تحریک چلائی کہ ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا، نہ املاک کو نقصان پہنچا، اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے جس تہذیب کا مظاہرہ کیا پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ اس فخر کرے گی، پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے استعمار کے ایجنٹ کے خطرناک عزائم کو خاک میں ملایا۔ ہر ممکنہ سیاسی صورتحال کیلئے ذہنی طور پر تیار رہیں منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ وفساد برپا کرکے ملک کو مزید ناقابل تلافی نقصان مزید پہنچارہے ہیں، پہلے سے ملک کو کھوکھلا کر گئے ہیں، ان کی پشت پر کوئی بھی قوت کھڑی ہو ہماری نظر میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کا آٹھ سال سے موقف تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے، آٹھ سال سے تاخیری حربے استعمال کیے جانے کے بعد دیر آید درست آید کے مصداق ہی سہی مگر اب ملک کو تباہ وبرباد کرنے والوں کا کھڑا احتساب ہونا چاہیے آئین کے مطابق انہیں سزائیں دینی چاہیں، گزشتہ چار سال میں جو بدترین کرپشن ہوئی ہے قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے۔ معاشی سرنگیں بچھاکر ملک کو آئی ایم ایف کو گروی رکھنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا چاہئے۔
عمران خان ملک میں فتنہ وفساد برپا کرکے ملک کومزید ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں، مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
