خضدار(ڈیلی گرین گوادر) مشکے کا خضدار اور آواران شہر سے رابطہ تین ہفتے سے منقطع ہے،وہاں کے باشندوں کو مشکلات کا سامنا اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث مشکے کا پورے پاکستان سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے کہ نہ وہ کسی علاقے میں سفر کرسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی مشکے جاسکتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی حالت کافی مشکل ہو کر رہ گئی ہے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بی این پی آواران کے رہنماء کاکا جاویداحمد شاہوانی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مشکے کا زمینی راستہ تمام شہروں سے منقطع ہوگیا ہے یہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلقہ ہے اس کے باوجود نظر انداز ہے اور لوگ پریشانی سے دوچار ہیں ابھی تک نہ متاثرین کے پاس حکومت کی جانب سے نہ کوئی امداد پہنچا ہے اور نہ ہی یہاں کے لوگوں کی حال پرسی کی گئی ہے عوام کافی بدحال اور پریشان حال ہیں۔
مشکے کا خضدار اورآواران شہر سے رابطہ تین ہفتے سے منقطع

ٹیگز:
رابطہ منقطع
