کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں جاری ہیں۔
محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کوئٹہ میں اجلاس جاری

ٹیگز:
محرم
