کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پو لیس کے مطانق منگل کو قلعہ سیف اللہ کے علا قے آختر زئی تھانے کے قریب دو ٹر ک آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فو ری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ سیف
