زیارت (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں عسکری ذرائع نے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کے افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لئیق مرزا کو ان کے ایک ساتھی سمیت منگل کی شب زیارت اور کوئٹہ کے درمیان واقع ورچوم کے علاقے سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔
عسکری ذرائع نے بی بی سی اردو کی فرحت جاوید کو بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے ساتھ اغوا کیے جانے والے شخص ان کے رشتہ دار ہی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

