کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے نے 17 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا، منگل کو پی ڈی ایم کی جانب سے ضلع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی،کوہلو، قلات، خضدار، لسیبلہ، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت،گوادر(پسنی،اورماڑہ)،کیچ، آواران، خاران کے ڈپٹی کمشنران کے نام لکھے گئے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی جس کے دوران منگل کی شب سے جمعرات کی صبح تک ان اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے شدید بارشوں کے باعث شہری اور پہاڑی علاقوں میں طغیانی کے بھی امکانات ہیں اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے تمام عملے کو الرٹ کیا جائے ساتھ ہی مختلف مقامات پر ہیوی مشینر ی پہنچائی جائے، اعلامیے میں ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے گریز کرنے، ضلعی انتظامیہ کو خطرناک علاقوں میں آبادی کی پیشگی حفاظتی مقامات پر منتقلی، عوام کو غیر ضروری سفر کرنے،اور متعلقہ حکام کو بندات، پلوں اور سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
بلوچستان میں آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی

ٹیگز:
بارشوں
