کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت متاثرہ علاقے کے عوام شدید طور مشکلات کا شکار ہے۔طوفانی بارشوں و سیلابی ریلوں نے مکانوں کو گرا دیا اور سامان کو بہا لے گا۔اس وقت عوام کو کئی چھت میسر نہیں تو کء گھریلو سامان نہیں۔ نیشنل پارٹی کارکنوں کو ہدایت کیجاتی ہے کہ وہ اپنے محلوں میں عوام کی مدد کریں اور ان کو مسائل و مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کام کو تیز کریں اور عوام کو خوردنی اشیاء سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا کہ شدید بارشوں سے انتظامیہ کو مشکلات ہے۔اور کئی اضلاع کے انتظامیہ ریلیف کے کام میں بھی مصروف ہے۔لیکن انتظامی سربراہ کو ریلیف کے کام کو فوکس رکھنا ہوگا تاکہ کسی قسم کی عدم توجہی اور کرپشن نہ ہو اور ساتھ فوری ریلیف کے ساتھ بحالی کو یقینی بنانا ہوگا۔
حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کام کو تیز کریں، ترجمان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
ترجمان نیشنل پارٹی
