خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے 5 جولائی کے یوم سیاہ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 45 سال پہلے آج کے دن جنرل ضیاء الحق نے پاکستان کی پہلی جمہوری حکومت اور آئین پاکستان پر شب خون مارکر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت اور جمہوریت کا قتل کردیا آج کے دن کو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ میں پارٹی کارکنان اور تمام جمہوریت پسند عوام کو خراج پیش کرتی ہوں جنہوں نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلا کیا ضیاء الحق نے 11 سال آئین پاکستان معطل کر کے ملک میں مارشل لا نافذ کیا آمریت کے ان 11 سال کو ہماری قومی تاریخ کا سیاہ ترین دور کے طور پر یاد یاد کیا جاتا ہے ضیاء الحق کی آمریت نے ملک میں تقسیم، نفرت اور انتہاپسندی کی بنیادیں رکھیں گئی جن سے پاکستان آج تک نہیں نکل سکا 45 سال پہلے ہونے والے اس آئینی اور جمہوری سانحہ کے اثرات آج تک ہمارا پیچھا کر رہے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آئینی حکومت پر اگر شب خون نہ مارا جاتا تو آج پاکستان کا دنیا میں ایک الگ مقام ہوتا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی حکومت کا غیر آئینی طور پر خاتمہ نہ ہوتا تو آج عوام کی تقدیر بدل چکی ہوتی ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام آئین اور جمہوریت میں ہے آئین کی سربلندی ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔
جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
