مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کاخفیہ اطلاع پرآپریشن میں 3 مبینہ دہشت گرد فائرنگ کے تبادلےمیں ہلاک ہوگئے۔
ذرائع مطابق سی ٹی ڈی کے عملے کو مستونگ کے نواحی علاقے کے نواحی علاقےگنج کستوری میں ایک کمپائونڈ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جونہی سی ٹی دی کا عملہ وہاں پہنچاتو مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 مبینہ دہشت ہلاک ہوگئے جن کے قبضہ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کےقبضہ سےاسلحہ وگولہ بارود برآمد ہواہلاک ہونےوالےدہشت گرد تخریب کاری، اغواء برائے تاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں ہیں۔

