کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسا بق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دانہ سر کے مقام پر مسافر کوچ کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مذید کام کی ضرورت ہے دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی بہتر علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان شہید ہونے والے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہید ہونے والے افراد کو جنت میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
بلوچستان کے شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مزید کام کی ضرورت ہے،قاسم سوری

ٹیگز:
قاسم سوری
