کوئٹہ) ڈیلی گرین گوادر (بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کل 10 مارچ کو حلقہ پی بی 36 قلات میں ہونے والی ری پولنگ میں بی اے پی کے امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو عوام کی بھرپور حمایت سے انشاء اللہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور اسی وڑن کے تحت پارٹی قیادت اور کارکنان بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی، مرکزی صدر و وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ، صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی، صوبائی سیکرٹری جنرل مٹھا خان کاکڑ اور خواتین ونگ کی صدر فرح عظیم شاہ سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے حلقہ پی بی 36قلات میں ری پولنگ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پارٹی کارکنان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو اس حلقے میں سات سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اکیلے الیکشن لڑ رہے ہیں،عوام کی بھرپور حمایت، اعتماد اور وابستگی کے باعث ان کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ قلات اور خالق آباد کے عوام ہمیشہ سے بلوچستان عوامی پارٹی اور میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت پر اعتماد کرتے آئے ہیں۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے سیاسی دور میں علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے عوام آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں کل 10 مارچ کو ہونے والی ری پولنگ میں عوام کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرکے انشااللہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیابی کو یقینی بنائے گی اور مخالفین کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا قلات کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے اپنے منتخب نمائندے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور یہی عوامی اعتماد میر ضیاء اللہ لانگو کی بار بار کامیابی کا سبب بنا ہے۔
میر ضیاء اللہ لانگو عوام کی بھرپور حمایت سے انشاء اللہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے، صادق سنجرانی

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
