کراچی(ڈیلی گرین گوادر) محمود آباد میں نوجوان کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔چنیسر گوٹھ میں رحمانیہ مسجد کے قریب کے رہائشی 22سالہ عبدالغنی ولد شفیع احمد کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں بعدازاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ تاہم پولیس وجوہات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
کراچی ، نوجوان کی کنپٹی پرگولی مارکر خودکشی

