کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کھاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیری حکمت عملی سے اداروں کے استحکام اور افادیت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں کوئٹہ لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی اداروں کے دوسرے اور تیسرے مراحل کے شیڈول کا فورا اعلان کرنا چاہیے الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابی عمل میں انتظامیہ کی عملداری کو محدود کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پارٹی کے رہنما ملک منظور شاہوانی کی رہائش گاہ پر کھچی بیگ سریاب میں پارٹی کے رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حاجی عطاء محمد بنگلزئی، حاجی نیاز بلوچ، حاجی عبدالواحد، ملک سیف شاہوانی، ریاض احمد زہری، ملک منظور شاہوانی، حاجی فاروق شاہوانی، نصراللہ شاہوانی، قیوم سجن، یونس بلوچ، سعد بلوچ، ٹکری صدام لانگو، رحمت لہڑی، عبدالعزیز سرپرہ، محمد اعظم کرد، سید محمد شاہ، بابا گل شاہوانی، ضیاء اللہ شاہوانی اور رحمت لہڑی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست اور قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے کہ لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ہیں انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں کوئٹہ سے بھرپور حصہ لے گا انھوں نے کھاکہ بلدیاتی اور صوبائی و قومی انتخابات کے حوالے سے کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے تاہم بعض ہم خیال دوستوں سے کوئٹہ پر مشاورت جاری ہے جس پر تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے انھوں نے کھاکہ گزشتہ روز سریاب میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے کوئٹہ کی صوبائی اور قومی حلقہ بندیوں پر بات ضرور ہوئی۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی اپنے تمام فیصلے جمہوری و سیاسی انداز میں اپنے تمام ساتھیوں کی باہمی مشاورت سے طے کرتا ہے ضلعی قیادت اور علاقائی سیاسی رہنماوں کو پارٹی مشاورت میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اجلاس سے ضلعی صدر عطا محمد بنگلزئی، ملک سیف شاہوانی، حاجی واحد شاہوانی، حاجی فاروق شاہوانی، یونس بلوچ، ملک منظور شاہوانی، ضیا شاہوانی، نیاز بلوچ، نصراللہ شاہوانی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور علاقائی مسائل و مشکلات اور پارٹی کی علاقے میں پیش رفت اور مختلف سیاسی رہنماوں سے رابطوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیری حکمت عملی سے اداروں کے استحکام اور افادیت پر منفی اثرات مرتب ہوئے،جان محمد بلیدی

ٹیگز:
بلدیاتی انتخابات
