اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، شاید ہی کوئی مثال دنیا میں ملے۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی جاتی ہو تو اسسٹ ریکوری یونٹ پھر منی گالہ گینگ کا اسسٹ میکنگ یونٹ بن جاتا ہے۔مریم نواز نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز کام کےعوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے۔

