کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نو منتخب کونسلران کی بلو چستان عوامی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مستحکم ہوگی، ہم نے حکومت میں آتے ہی پہلا قدم بلدیاتی انتخابات کا اٹھایا ہے، ہمارا کام صرف الیکشن نہیں بلکہ کونسلران کو بااختیار بھی بنانا ہے،نومنتخب کونسلران کو بی اے پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ بوائز اسکاوٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے نومنتخب آزاد کونسلروں نے بلو چستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،تقریب میں بی اے پی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ،صوبائی وفاقی وزراء ارکان اسمبلی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ نومنتخب کونسلران کو بی اے پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کونسلران کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مستحکم ہوگی،انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل حکومت تبدیل کی نچلی سطح تک عوام کے مسائل حل کرنا ضروری ہے ہم نے حکومت میں آتے ہی پہلا قدم بلدیاتی انتخابات کا اٹھایا،بلدیاتی انتخابات میں کہی بھی حکومتی مشینری کا استعمال نہیں کیا گیاعوام کو اپنے حق رائے دہی کی مکمل آزادی دی،انہوں نے کہا کہ ہمارا کام صرف الیکشن نہیں بلکہ کونسلران کو بااختیار بھی بنانا ہے،کونسلران کو فنڈز بھی دئیے جائینگے تاکہ وہ عوام کی خدمت کریں،صوبے کے وسائل کا ہمیشہ وفاع کیا،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ریکوڈک کا تاریخی فیصلہ بھی ہماری حکومت نے کروایا،بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے سے بنا کٹوتی کے 25 فیصد ملیں گے،معاہدے کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو 8 ہزار نوکریاں بھی ملے گی،انہوں نے کہاکہ کسی معاہدے کے تحت 25 فیصد صافی حصہ لینا دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ ہے،بلوچستان میں اس قبل اتنی بڑی انویسمنٹ نہیں اہا ہے بلوچستان کے بارڈرز پر بلوچستان کے عوام کا دارومدار ہے،انہوں نے کہا کہ بارڈ کو ہر عام شخص کو رسائی ہو گی وہاں سے ضرورت کے چیزے خرید سکتے ہے،ہم نے بلوچستان سے ہر دو کلو میٹر پر موجود چیک پوسٹیں ختم کر دی۔
بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے سے بنا کٹوتی کے 25 فیصد ملیں گے، میرعبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبد القدوس بزنجو
