قلعہ سیف اللہ (ڈیلی گرین گوادر)ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات پسین زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی کا رہائشی سید نواز شاہ جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ رشتے کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
قلعہ سیف اللہ،فائرنگ سے ہرنائی کا رہائشی جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ سیف اللہ
