کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی نے پیش کی، 11 اراکین بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔
تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے معاملے پر حکومتی رکن میر اسد بلوچ اور تحریک عدم اعتماد کے محرک سردار یار محمد رند میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔بلوچستان اسمبلی میں میر اسد بلوچ اور سردار یار محمد رند میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔اپوزیشن رکن شام لال لاسی کی جانب سے ظہور احمد بلیدی کی تقریر کے دوران کورم کی نشاندہی کی گئی، کورم پورا نہ ہونے پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

