کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا جام کمال خان میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تو ںتوں کرنے کے عادی ہوچکے ہیں، ماضی میں جس پی ڈی ایم پر الزامات عائد کرتے تھے آج ان کی حمایت کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ پارٹی اور اتحادیوں کی مشاورت سے کرینگے تاہم اب تک ہم یہ واضح کردے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پہلے وہ اپنے لوگوں کو متحد کرلیں پھر اس ضمن میں دیگر جماعتوں سے فیصلے کی امیدیں رکھیں ۔
جام کمال پہلے اپنے لوگوں کو متحد کرلیں پھر اس ضمن میں دیگر جماعتوں سے فیصلے کی امیدیں رکھیں،سردار اخترجان مینگل

ٹیگز:
سردار اخترجان مینگل
