بہاولپور کے گاؤں ’13 بی سی‘ میں نجی بس کے ڈرائیور نے ہوسٹس (خاتون میزبان) کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔بس ڈرائیور اسلام آباد سے بہاولپور پہنچنے کے بعد خاتون میزبان کو کسی غیر متعلقہ مقام پر لے کر گیا، ہوسٹس کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیو نے ان کا ریپ کیا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر بغداد الجدید تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 شامل کی گئی ہے۔پی آر او محمد اقبال نےکو بتایا کہ پولیس، ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال چکی ہے۔

