اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماسینیٹرسردارشفیق ترین نے شیرانی میں ہزاروں سال پرانے جنگلات میں آگ کے واقعے پر وزیراعظم سیکرٹریٹ، چیئرمین NDMA، وزارت ماحولیاتی تبدیلی، چیف سیکرٹری اور وزارت دفاع سے رابطے کیئے۔اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیرشیری رحمان کو حالات سے آگاہ کیا۔ جنہوں نے معاملہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اٹھایا اور نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(NDMA)کے چیئرمین سے فون پر پورے معاملے پر تفصیلی گفتگوکی۔ چیئرمین NDMA نے سینیٹرسردارشفیق ترین کو بتایا کہ وہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری سے بھی رابطے میں ہیں اور تمام وسائل بروکار لارہے ہیں اور کہا کہ جلد ہی ایک اور ہیلی دے دیا جائے گا اس کے علاوہ جلد سپیشل فورس بھی بھیجی جائے گی۔ مزید سینیٹرسردارشفیق ترین نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی فون کر کے معاملے پر سنجیدگی سے کام کرنے کی درخواست کی۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ وہ ایک ملک سے بھی مدد کے لیئے رابطے میں ہیں۔ان تمام حالات کے دوران پارٹی کے ضلعی معاون جلات خان حریفال سے بھی رابطے میں رہے اور ڈپٹی کمشنر کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ رکھنے کی تلقین کی۔سینیٹر سردار شفیق ترین نے چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیئے تیار ہیں۔
سینیٹرشفیق ترین کا شیرانی کے جنگلات میں آگ کے واقعہ پر وزیراعظم سیکرٹریٹ، چیئرمین NDMA سے رابطہ

ٹیگز:
سینیٹرشفیق ترین
