اداکارہ عفت عمر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر طنزیہ گفتگو کی ہے۔
اس ویڈیو میں عفت عمر نے کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے۔
عفت عمر نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے۔
عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں : عفت عمر

ٹیگز:
عفت عمر
