کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اپنے صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلے میںوزارت توانائی حکومت پاکستان (پاورڈویڑن) کے احکامات کی روشنی میںاب اپنے تمام صارفین کو Customer Facilitation کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔جس کے تحت لوڈ مینیجمنٹ سے متعلق معلومات کی بر وقت فراہمی ،بجلی کے فراہمی میں تعطل کی وجہ اور بجلی بندش سے متعلق پیشگی اطلاعات کے حوالے سے صارفین کوسوشل میڈیا یعنی واٹس ایپ کے ذریعے مکمل آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میںفیسلٹیشن آفیسر( سب ڈویژنل آفیسر )یا نامزد کردہ اہلکار اپنے متعلقہ علاقے کی کوئی خدمت خلق کے جذبے سے سرشارسماجی کارکن یا شخصیت اور جامع مسجد کے پیش امام کے ذریعے بجلی کی فراہمی وبندش کی معلومات کے متعلق بروقت مطلع کرے گی۔ اس ضمن میں صارفین کو اطلاعات اورمعلومات کی فراہمی کے لئے 300صارفین کا واٹس ایپ گروپ بنایاجائیگا جس میں کیسکو کے سہولت کار افسران وملازمین بجلی بندش کا ترتیب شدہ اوقات کار، بروقت شکایات کا اندراج و فوری ازالہ اور بجلی سے متعلق دیگر معلومات کے بارے میں آگاہی دینے کا پابندہوگا۔
علاوہ ازیں کیسکو کے تمام آپریشن سرکلزکے ملازمین کو 300سے500صارفین کا درست ڈیٹامرتب کرنے کا ٹاسک بھی دیاگیاہے اور شناخت کے لئے کیسکو افسران اور اہلکار اپناسروس کارڈ بھی آویزاں کریگا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کیسکو سہولت کار اپنے زیر انتظام علاقے میں مختص کردہ 300صارفین، متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹس کا واٹس ایپ گروپ بنائیگا جبکہ کوئٹہ شہر سے باہر تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر اوردیہی علاقوں میں صارفین کو آگاہی ومعلومات پہنچانے کے لئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے بجلی سے متعلق معلومات فراہم کر دی جائے گی۔کیسکو کے متعلقہ سہولت کار گرڈاسٹیشن، ایس ڈی او اور ایکسین کے ساتھ بھی رابطے میں رہیگا جبکہ صارفین کی سہولت کاری کی سرگرمی کی ذمہ داری متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کی ہوگی۔ سرکل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیں گے اور ان تمام تر معاملات کاکنٹرول اور مانیٹرنگ چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن، چیف انجینئر ز(سرکل مانیٹرز)، سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایس ڈی اوز کے ذمہ ہوگی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کیسکونے صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے کسٹمر فیسیلیٹیشن کا آغازکردیا

ٹیگز:
کیسکو
