لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نیازی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا دنیا میں ملک جنگوں سے نہیں معاشی تباہی سے کمزور اور تباہ وبرباد ہوتے ہیں اور یہ دشمنی عمران خان نے ملک سے کی انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کو ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا اور وہاں سے گورنر رضا باقر کو ہم پر مسلط کیا گیا جسکو ہم نے آتے ہی تبدیل کر دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی خط کا سہارہ لیکر ملک اور فوج کو بدنام کررہے ہیں جب وہ خود وزیر اعظم تھے اور اب شہباز شریف کے وزرات عطمٰی میں دو بار قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جسمیں پاکستانی سفیر سمیت فوج کے تمام جیفس اور وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء شریک ہوئے جسمیں کسی قسم کی امریکی مداخلت اور بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن اسکے باوجود عمران خان کو تسلی نہیں ہورہی وہ اپنے دماغ کا علاج کریں اور ملک کے اداروں کے خلاف بات کرنے سے باز اجائیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی نظام کی تباہی و بربادی پر گہری تشویش ہے جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور وفاقی وزراء کا اہم ترین اجلاس لندن میں طلب کیا جسمیں اہم نوعیت کے فیصلے ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہم تو عمران خان کے چار سالہ دور میں عام الیکشن کا مطالبہ کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے تیس رکنی پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے جو کہ اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کریگی انہوں نے کہا کہ نیب میں بھی ترمیم ہوگی اور یہ کام بھی مزکورہ کمیٹی ہی کریگی انہوں نے کہا کہ صدر علوی ملک کے ائینی صدر نہیں رہے وہ عملی طور پر پی ٹی ائی کیلئے کام کرتے ہیں اور تمام تر ہدایات عمران خان سے لیتے ہیں جو کہ ائین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ئینی تبدیلی عدلیہ کے حکم کے مطابق عمل میں آئی اور حمزہ شہباز شریف ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلٰی ہیں لیکن عمران خان کی ضد کی وجہ سے برطرف گورنر صدر کے آشیرباد سے آج بھی عثمان بزدار کو وزیر اعلٰی مان کر صوبے میں ائینی بحران اور خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اسی سال کرنے پر غور کررہے ہیں اور تمام فیصلے پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرشپ کے ساتھ صلاح و مشورے سے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین و قانون کو اصل شکل میں بحالی چاہتے ہیں اور پاورلیمان کی بالادستی کیلئے ہر حد تک جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوچ سے ملک میں نفرتوں نے جنم لیا ہے اور عوام اور فوج کو تقسیم کرنے پپے پلان پر عمل پیرا ہیں جس سے نقصان ملک اور عوام کو ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں انصاف برابری اور مساوات چاہتے ہیں اور اسکو عملی کرکے ہی چھوڑے گے انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے سے ہر پاکستانی افسردہ ہے اور اسمیں ملوث افراد کو عبرت کا نشانہ ضرور بنائینگے سعودی حکومت تمام ملوث افراد کو اپنے قوانین کے تحت انھیں سزائیں دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پر سخت پریشان ہیں اور وزیر اعظم کسی صورت پیٹرولیم مصنوعات اشیاء خوردونوش بجلی گیس کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں کرینگے اور سبسدی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم ملک کی کی موجودہ معاشی نظام کی کمزوریوں پر بھی ہمیں سوچھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سب سے زیادہ اہمیت وزیر اعظم دے رہے ہیں گوادر کی ترقی کا خواب ضرور پورا کیا جائیگا اور بلوچستان کو سی پیک میں اسکا پورا پورا حق دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور پسماندگی کے حوالے سے وفاقی حکومت جلد اہم اقدامات اٹھا رہی ہے صوبائی حکومت کو فی الحال برقرار رکھیں گے اور جلد صوبے میں گورنر کا تقرر کر دیا جائیگا
عمران خان نیازی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا،سرداریعقوب ناصر

ٹیگز:
سرداریعقوب ناصر
