پنجاب(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس سے قبل نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب کی طرف سے جاری کیا گیا جس کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے آج بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے حلف لیاخیال رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، وہ پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئےتقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔

