لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی۔
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر بہت مبارک ہو، الحمدللہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کی۔

