تربت(ڈیلی گرین گوادر) تر بت میں ٹریفک حادثہ خواتین سمیت 4 زائرین جاں بحق 8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو تر بت کے علا قے لوڈی جنگجاہ کے قریب پسنی سے کوہ مراد جانے والے زکری زائرین کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 زائرین جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
تر بت میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 4 زائرین جاں بحق، 8 زخمی

ٹیگز:
تر بت
