وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر انہیں بھرپور جواب دیا۔ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیے تھے۔اس معاملے پر محمد حفیظ نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا اور سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان ہمیشہ سے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں۔محمد حفیظ کی اس ٹوئٹ پر سعید غنی نے بھی سوشل میڈیا پر کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔‘
سابق کرکٹر محمد حفیظ کا عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ : سعید غنی کا جواب ’کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو

ٹیگز:
سابق کرکٹر
