کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجوکی اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ملاقات، پارٹی کے تنظیمی امور اورملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ،صوبائی وزراء سردار عبدالرحمان کھیتران،میر محمد خان لہڑی،میر نصیب اللہ مری،عبدالرشید بلوچ،مٹھا خان کا کڑ بھی موجود تھے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال،پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پارٹی کے اختیار کئے گئے موقف کے تمام پہلوؤں اورصوبے میں بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال اور پارٹی کی تیاری کا جائزہ لیا گیا،ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن کے فوری انعقاد کا بھی فیصلہ اورپارٹی کے حل طلب امور کے جائزہ کے لئے پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی میر جان جمالی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
