مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے، عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا۔ وزیراعظم عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایبسولیوٹلی ناٹ کہا یہ سب ڈرامہ ہے۔عمران نیازی نے عوام کو کنگال کردیا ہے، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، بتایا جائے کیا یہ مہنگائی اور غربت بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ عمران نیازی خودداری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو، نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے۔
عمران نیازی نے عوام کو کنگال کردیا ہے، شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
