اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئین و قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہئیے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفی دیں گے۔

