قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں مشترکہ ملازمین گرینڈ الائنس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجلاس میں ملازمین تنظیموں کے عہدیداروں نے بڑی تعد ادمیں شرکت کی اجلاس کی صدارت مشترکہ ملازمین گرینڈ الائنس کے جنرل سیکریٹری آغا عتیق الرحمان شاہ نے کی اجلاس میں پندرہ مارچ کے احتجاج اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کرنے اور شدید احتجاج کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ لوگ احتجاج کے لئے کوئٹہ پہنچائیں گے اس مو قع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلی ٰ بلوچستان کے پا س اب بھی وقت ہے کہ ملازمین کی دی گئی ڈیمانڈ کو منظور کر کے اس نوٹیفیکیشن جاری کریں بصورت دیگر پندرہ مارچ کو دمادم مست قلندر ہوگا جسکی تما تر زمہدار صوبائی حکومت پر آئد ہو گی انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں 25 فیصد سے زیادہ دیگر صوبے اپنے ملازمین کو ادا کررہے ہیں مگر بلوچستان کے غریب ملازمین تاحال 25فیصد الاؤنس سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر آعظم کا دو لاکھ روپے میں گزارہ نہیں ہو تا تو غریب ملازمین پچیس تیس ہزار روپے میں کیسے گزارہ کر سکتی ہیں انہو نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا ہے مگر ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے سے گو مگو کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے حق سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ملازمین کو دینے ہونگے
سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، ملازمین گرینڈ الائنس

ٹیگز:
ملازمین گرینڈ الائنس
