لوئر دیر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ابھی بات ہو رہی تھی جس میں انہوں نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، جس پر میں نے جواب دیا عوام نے یہ نام ڈیزل رکھا ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غریب سے غریب انسان بھی اگر کسی کے آگے نہیں جھکے گا تو لوگ اس کی عزت کریں گے جبکہ امیر سے امیر آدمی بھی اگر کسی کے آگے جھکتا ہے تو کوئی اس کی عزت نہیں کرتا، انسان جب کسی کے آگے جھکتا ہے تو وہ اپنی عزت کھو بیٹھتا ہے اور جب قوم کسی کے سامنے جھکتی ہے تو اس قوم کی کوئی عزت نہیں کرتا اور اس ملک کے پاسپورٹ کی عزت نہیں کرتا۔اسی دوران عوام کی جانب سے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانے پر وزیراعظم نے کہا کہ ابھی میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہو رہی تھی، سپہ سالار نے کہا ہے فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہ کہیں لیکن میں نے کہا میں مولانا کو ڈیزل نہیں کہتا البتہ عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا صرف خوددار قوم کی عزت کرتی ہے، وہ قوم جو اپنی عزت نہیں کرتی، دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، میں نے جب سے سیاست شروع کی یہی کہا کہ ہم پاکستان کو ایک خوددار قوم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا منشور تھا ہم اپنے ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے اور ملک میں عدل و انصاف کا نظام لائیں گے، طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، 25سال پہلے تین چیزیں میرے منشور کا حصہ تھیں اور ہم نے یہ منشور مدینہ کی ریاست سے لیا تھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں: عمران خان

ٹیگز:
عمران خان
