اسلام آباد: سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موجودہ ماحول خود بنایا ہے، عدم اعتماد جمہوریت کا ایک آئینی طریقہ کار ہے، جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں مشاورت کا نظام ہے، ہم اپنی جماعت کا اجلاس بنائیں گے اور مشاورت کریں گے، افراد کی تبدیلی بھی مسئلے کا حل نہیں جب تک نظام میں تبدیلی نہ ہو، شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ عوام کی طرف رجوع کیا جائے، عوام پر اعتماد کرتے ہوئے نئے مینڈیٹ کیساتھ نئی حکومت کو موقع دینا چاہیے، نئے مینڈیٹ کیلئے ضروری ہے الیکشن کا نظام شفاف بنایا جائے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ گزشتہ جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ تنازعہ کا شکار ہوئے، شفاف انتخابات کیلئے اصلاحات کی طرف جانا چاہیے، لوگوں کا اعتماد بحال کیے بغیر انتخابات کرانا بھی ایک مشق ہے، لوگوں کا اعتماد بحال کیے بغیر انتخابات کرانا بھی ایک مشق ہے، ایک لاکھ ووٹ لینے والا اسمبلی کا ممبرہوتا ہے جبکہ 99 ہزار ووٹ لینے والا محروم رہتا ہے، قومی اسمبلی میں متناسب نمائندگی ہونی چاہیے، ہمارےمسائل کا حل افراد کے ہاتھوں کی بجائے اللہ کے نظام میں ہے۔
ہمارےمسائل کا حل افراد کے ہاتھوں کی بجائے اللہ کے نظام میں ہے: سراج الحق

ٹیگز:
سراج الحق
