کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جنا ح روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ شب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کرلیا گیا مقدمے میں قتل،اقدام قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں
کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جنا ح روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ درج

ٹیگز:
مقدمہ درج
