مستونگ(اڈیلی گرین گوادر) پڑنگ آباد کے علاقے میں لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار موقع پر جا ں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں سنگر روڈ پر گرین پڑنگ آباد ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارحاجی بیگ محمدبنگلزئی موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول لیویز اہلکار اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پرجارے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا،ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا،اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمد الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ، تحصیلدار مستونگ محمد اکرم حریفال سمیت دیگر حکام ہسپتال اور موقع پر پہنچ گئے،واقع کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مستونگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار جا ں بحق

ٹیگز:
مستونگ
