ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے پولیس موبائل میں موجود تین اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے منگل 22 فروری کو ڈی آئی خان میں پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جب کہ بم ڈسوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس ) کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں تین پولیس اہل کار زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ اسماعیل
