مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع مستونگ کے تحصیل کردگاپ کے علاقے پتکی میں درندہ صفت قاتلوں نےسفاکیت کی انتہا کردی۔7 سالہ معصوم اسرار اور 10 سالہ بی بی آمنہ کا گلا دباکر قتل کرکے انکے20 بھیڑ بکریوں کو چرا کر فرار ہوگئے، دونوں بہین بھائی گزشتہ روز اپنے مال مویشی چرانے کیلئےقریبی میدانوں میں گئے تھے اور لاپتہ ہوگئے۔
آج صبح اہل خانہ کے ڈھونڈنے پر دونوں معصوم بچوں کی لاشیں ملی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ لیویز فورس کے نفری کے ہمراہ موقعے پر پہنچ جائے وقوعہ سے لاشوں ڈپٹی کمشنر کے نگرانی میں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مُنتقل کرنے کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے قتل میں ملوث دو درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کو مستونگ منتقل کیا جارہا ہیں۔ضلعی انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔

