کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے مختلف یونٹوں اور مدارس کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کاخون پسینہ چوسنے والوں کی بڑھکیں بے شرمی کی انتہاء وزیر اعظم ہاؤس کی گائے بھینس نیلام کرنے والوں نے کشمیر کے بعد ملک کو آئی ایم ایف پر نیلام کردیا،غیر جمہوری حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام خط غربت سے بھی نیچے فاقہ کشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، چار سال کے عرصہ میں مسلسل قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے میڈیا اور طاقت ور اداروں کی آشیرباد سے ملک کے تمام شعبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے سے گریز نہیں کیا گیا، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، آٹا چور، بجلی چور اور گیس چور حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اب مزید مہنگائی کی خبریں آرہی ہیں، ان کو حکومت پر مسلط کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، آج غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں، مگر نااہل حکمران کے پاس ملک کو چلانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے، چند عرصے میں ملک کے بچہ بچہ کو مقروض بنادیا گیا ہے، جوکہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، انہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناجائز حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا، حکومت نے عوام کے پاس چینی، دوائی، آٹااور بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے، یہ ملک ان چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا، انہیں ووٹ دینے والے بھی اب پریشان اور انھیں بددعائیں دے رہے ہیں، ملک کے تمام شعبوں کے افراد احتجاج پر ہیں ملک میں تجارت، صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع نہیں ہیں، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے جمعیت سندھ کے رہنماء علامہ راشد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے قائدین کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
غیر جمہوری حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
