کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بمقام جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا،اجلاس کے پہلی نشست کے صدارت مولانا اشرف جان نے کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت مولانا حافظ سراج الدین نے حاصل کی،اجلاس کا ایجنڈا جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد نے پیش کیا،اجلاس میں نئے حلقہ بندیوں پر طویل غور خوض کیا گیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی انتخابات میں نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی جانب سے بدترین دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں 24 فروری کو سریاب روڈ پر حفیظ الملک مینگل کی شمولیتی جلسہ عام کی انتظامات کی جائزہ لینے کیلئے حافظ شبیراحمد مدنی کے سربراہی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالرحمن رفیق،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان،مولانا اشرف جان، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا شیخ عبد الاحد،مولانا غلام نبی محمد ی، مولانا حافظ سراج الدین،حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ، حاجی محمد شاہ لالا، حافظ شبیراحمد مدنی،حاجی ولی محمد بڑیچ، ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی، مولانا جمال الدین حقانی،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی،میر فاروق لا نگو،چوہدری محمد عاطف،معاون ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی،مولانا محمد عارف شمشیر،ملک نصیر احمد کاکڑ،مولانا حافظ سردار محمد نورزئی، ضلعی ڈپٹی سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا،حاجی عبداللہ سلیمانخیل، مولانا مفتی ابوبکر،حافظ رحمن گل اور حافظ دوست محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکمران ملکی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،ملک اور قوم کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،موجودہ حکومت نے اپنے تمام تر وعدوں سے یوٹرن لیتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے بیٹھ چکے ہیں معیشت تباہ حال ہے حکومت نے عوام کو سخت کرب اور اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک کو نقصان سے دوچار کردیا ہے ملکی ترقی وخوشحالی راہ میں موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمران رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام اور سالمیت اور معیشت کو تباہ کرنے والے تبدیلی کی دعوے دار مزید حکمرانی کا حقدار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی قوت ہے آنے والے دور میں عوام کی طاقت سے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف کی غلام بنانے والوں کو مسترد کردینگے،انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کرنے والوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے اجلاس میں 24 فروری کو سریاب روڈ پر ممتاز قبائلی شخصیت حفیظ الملک مینگل کی شمولیتی جلسہ عام کی انتظامات کیلئے حافظ شبیراحمد مدنی مولانا شیخ عبد الاحد مولانا حافظ دوست محمد میر سرفراز احمد شاہوانی اور مولانا محمد طاہرتو حیدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی،درین اثنا جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا کہ اے روز جمعیت علماء اسلام میں عوام کی شمولیت جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو سریاب روڈ میں ہونے والے شمولیتی جلسہ عام سے دورس نتائج برآمد ہوں گے
حکمران ملکی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، مولانا عبدالرحمن

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن
