کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشین میں 15، کوئٹہ میں 11، زیارت میں 10، چمن میں 7، مسلم باغ میں 6، خضدار، قلات، ژوب میں 3، نوکنڈی میں 2 جبکہ پنجگور اور دالبندین میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ جمعہ کی شام سے ہفتہ تک کوئٹہ، زیارت، بارکھان، پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی میں تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

ٹیگز:
محکمہ موسمیات
