کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے مری اوراسلام آبا کی پہاڑیوں کے اندر برف میں پھنسے سیاحوں کی اموات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری کے براہ راست ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، مری میں انصار الاسلام سمیت مذہبی جماعتوں کی جانب سے متاثرین بحالی خدمات قابل ستائش ہیں اربوں روپے کھانے والے ادارں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ معمولی واقعات بھی غفلت کی نذر کرکے قوم کو مصیبت سے نڈھال کر دیتے ہیں اس لئیے ان اموات کی براہ راست ذمہ داری نااہل حکومت اور ان کے ماتحت اداروں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے بدترین نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت پھنسے ہوئے معصوم بچوں،خواتین اور خاندانوں کو نہیں نکالا،ایسی صورتحال میں بھی وزراء گمراہ کن بیانات کے ذریعے اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔شہر اقتدار میں اگر اس قسم کی لاپرواہی برتی جارہی ہے تو پورے ملک کا کیا بنے گا؟ انہوں نے برف باری کے باعث موت کے منہ میں چلے جانے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔
مری میں انصارالاسلام سمیت مذہبی جماعتوں کی جانب سے متاثرین بحالی خدمات قابل ستائش ہیں،مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
