تربت (ڈیلی گرین گوادر) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے حالیہ سیلاب کے متاثرہ علاقوں تمپ، مند، بلنگور اور کیچ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں اء جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی ہدایات پر مقامی و نگز نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا اور راشن کی فراہمی و سیلاب کی وجہ سے ممکنہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میڈ یکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں کی بحالی بھی کی جا رہی ہے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا زمینی اور فضائی جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران وہ مقامی لوگوں سے بھی ملے اور انکے مسائل َسنے۔ آئی جی ایف سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف سی اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تا کہ لوگوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

ٹیگز:
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)
