قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات شہر اور گردو نواح میں خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی دن بھر سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سڑکیں سنسان اور مارکٹیں بند رہی بازاروں میں لوگوں کی خرید فروخت نہ ہونے برا بر رہی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیاگیا شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچھولی اور سوئی گیس مکمل طور پر غاب ہونے سے قلات کے شہری شدید سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے شہریوں کا کیسکو اور سوئی گیس کی نااہلی کی شدید مذمت تفصیلات کے قلات میں گزشتہ روز سائیبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں نے ہر شے کی قلفی جمادی شدید سردی سے پانی کی پائپ لائنز پھٹ گئے کئی علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جم گیا جس سے متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی دن بھر ٹھنڈ اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے قلات میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی شدید سردی کی وجہ سے شہر کی سڑکیں سنسان رہی جبکہ کاربار نہ نے کی وجہ سے دوپہر کے بعد مارکیٹیں بھی بند ہو نے لگی جبکہ شدیدسردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی کبھی نہ ختم ہونے والا آنکھ مچھولی کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ سوئی گیس مکمل طور پر لاپتہ رہنے سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے قلات کے شہریوں نے کیسکو اور سوئی گیس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو اور سوئی گیس کمپنی نے اس مشکل وقت میں بھی عوام کا ساتھ چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیسکو اور سوئی گیس کمپنی نے عوام کو شدید سردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو بجلی نہیں دیتی سوئی گیس کمپنی گیس نہیں دیتے اور ضلعی انتظا میہ نے سوختنی لکڑی پر پابندی لگائی ہے عوام کہا جائیں انہوں نے کہا کہ قلات کو ترقی یافتہ بنانے کے دعویدار عوامی نمائیندے بھی کیسکو اور سوئی گیس کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہا ہر سال سردیا ں شروع ہو تے ہی بجلی اور سوئی گیس کا بحران شروع ہو جاتی ہیں مگر عوامی نمائیندے اہم مسائل سے باخبر ہو تے ہو ئے بھی بے خبر رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے اہم ایشوز حل ہوتے نہیں مگر قلات کی عوامی نمائندے ایک دوسرے سے کریڈٹ لینے کی سبقت لینے میں مصروف ہیں۔
قلات شہراورگردونواح میں خون جما دینے والی سردی نظام زند گی مفلوج

ٹیگز:
قلات
