کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسس بلوچستان سریاب لنک روڈ کا دورہ کیا جہاں ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ علی ناصر بگٹی نے انکا استقبال کیا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ڈیجیٹل میڈیا سیل ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسس جو کہ یونیسیف کے تعاون سے بنا ہے کا افتتاح کیا۔ دور جدید میں ڈیجیٹل میڈیا کا اہم کردار ہے اور اس قدم پر ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کو سراہا اور وقت کی جدت کے حوالے سے اس کام کو خوش آئند کرار دیا۔ دورے کے موقع پر سیکریٹری اسپیشالائیزڈ ہیلتھ کئیر بلوچستان نورالحق بلوچ بھی ہمراہ تھے۔ ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی نے بریفنگ دیتے ہوے وزیر صحت سید احسان شاہ کو اپنے دور میں کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر وزیر صحت سید احسان شاہ نے ڈائیریکٹر جنرل صحت حکومت بلوچستان کے ادارے کے حوالے سے اصلاحی اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر ڈاکٹر احمد بلوچ، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ڈاکٹر خالد قمبرانی، ڈاکٹر طاہرہ کمال ڈاکٹر سرمد سعید خان و دیگر بھی موجود تھے سیکریٹری اسپیشالائزڈ ہیلتھ کئیر حکومت بلوچستان نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کے عوام کی خدمت کیلئے ہم نے ہر طرح سے اپنے ادارے کو فعال رکھا ہے اور مزید بھی ایسے اقدامات کیئے جائیں گے جس سے عام عوام کو فائدہ ہو۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے محکمہ کو مزید فعال بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی، محکمہ کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے اپنی یقین دہانی کرائی اور انکا کہنا تھا کہ تعلیم کے بعد سب سے بڑا محکمہ صحت کا ہے اور اس کو مزید فعال بنا کر عوام کی خدمت اچھے طریقہ سے ادا کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر سید احسان شاہ کا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسس بلوچستان سریاب لنک روڈ کا دورہ

ٹیگز:
سید احسان شاہ
