کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پر گوادر دھرنے میں شرکت کیلئے آج صوبہ بھر سے جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع کی قیادت میں وفودروانہ ہوں گے وفودکی قیادت ہر ضلع کے امیر کریں گے۔امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ حق دو تحریک جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں گزشتہ اٹھارہ دنوں سے گوادرمیں عوام کے آئینی حقوق،صحت تعلیم کی سہولیات کی فراہمی،اورساحلی علاقوں میں غیر قانونی فشنگ مافیاکے ساتھ گٹھ جوڑ،نیز سرحدی دذرائع روزگار مستدودکرنے اوربے ضابطہ چیک پوسٹوں کے خلاف کامیابی سے جاری ہے الحمداللہ حق دو تحریک کو گوادرمکران کے عوام خواتین نوجوانوں سمیت ہر طبقے کی حمایت حاصل ہے۔امرائے اضلاع وفود بناکر گوادر جائیں اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں ہونے والے حق دو تحریک کے دھرنے میں اظہاریکجہتی کرتے ہوئے شرکت کریں۔براستہ کوئٹہ جانے والے افراد اضلاع کے ذمہ داران کا اجتماعی روانگی آج 4دسمبر ہفتہ صبح دس بجے روانہ ہوگی رات قیام پنجگورمیں ہوگامزید معلومات کیلئے نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر سے رابطہ کیاجائے
مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پرآج صوبہ بھر سے وفودگوادر دھرنا میں شرکت روانہ ہونگے

ٹیگز:
مولانا
