کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمیں تمام سرکاری ملازمین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانی جا سکتی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر منیر احمد بلوچ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران سروس رول، ہاوس ریکویزیشن، یوٹیلیٹی الاونس، پروموشن، ایپکا کوئٹہ کو 100 ایکڑ زمین کی فراہمی اور ملازمین کی بحالی معاملات زیر بحث آئے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مسائل اور مشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کرینگے، گورنر بلوچستان سید ظہورآغا

ٹیگز:
سید ظہورآغا
