کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیات میں شامل ہے موجودہ حکومت دعوے نہیں عملی کام کر کے دکھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما میر عبدالغفور بزنجو، چیئرمین آصف بلوچ، سید جمال شاہ، یاسین لانگو، سید محبوب شاہ، ٹکری نظر مینگل. سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے بے مثال اقدامات کرے گی ہماری حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت بدلیں گے صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے بلوچستان میں عوامی خدمت کا سفر شروع ہوچکا ہے جو کہ نا روکنے والا دور ہوگا عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، بلوچستان میں شاہراہوں پر ایمرجینسی سینٹرز کو مزید بہتر اور جدید سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت طبی امداد مل سکے بلوچستان ہمارا گھر ہے اس کو ٹھیک کرنا ہم سب کا فرض ہے ادارے میں کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کی سربراہی میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے صوبائی سنڈیمن سول اسپتال میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کی جانب سے ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے لئے 25 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے ایم آر آئی مشین رواں مالی سال کے دوران خرید کر نصب کی جائے گی ایم آر آئی مشین کے نصب ہونے کے بعد اس کے ثمرات برائے راست عوام کو ملیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن حدتک جائیں گے وزیر اعلیٰ میر عبدالقادوس بزنجو کے وژن اور مشن کے تحت کام کرینگے تاکہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو، بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کا خصوصی طور پر دورہ کرونگا اور ان پر خصوصی توجہ دونگا کوئی اور کوتاہی، کمی محسوس ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
بلوچستان میں صحت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے، سید احسان شاہ

ٹیگز:
بلوچستان
