کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) علماء کنونشن کی جھلکیاں علماء کنونشن میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا پرجوش استقبال کیا گیا کنونشن ہال تنگ پڑجانے کے باعث مزید ٹینٹ اور کرسیاں لگائی گئیں کنونشن کی صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کی اسلام آباد سے تاخیر سے کوئٹہ پہنچنے کی وجہ سے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری صوبائی امیر مولانا عبد الواسع تقریر نہ کرسکیں کنونشن میں صحافی برادری اور سوشل میڈیا کیلئے الگ گیلری قائم کی گئی تھی کنونشن میں صرف علماء کو مدعو کیا گیا تھا اس لئے دعوت ناموں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گی تھی کنونشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی امیر مولانا عبد الواسع، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، حافظ حمداللہ،مفتی محمد روزی خان، حافظ حسین احمد شرودی، قاری مہر اللہ، مولانا ولی محمد ترابی، اراکین اسمبلی یونس عزیز زہری، زابد ریکی، حاجی نواز کاکڑ، سید عزیز اللہ آغا اور دیگر نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور حافظ مسعود احمد نے سرانجام دیئے کنونشن کی سیکورٹی کے انتظامات انصار الاسلام کے رضاکاروں نے سھنبالے تھے مخصوص یونیفارم میں ملبوس نوجوان جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے نوجوان لوگوں کے توجہ کے مرکز بنے ہوئے تھے کنونشن میں آواز جمعیت کے نام سے خصوصی ضمیمہ تقسیم کیا گیا
علماء کنونشن میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا پرجوش استقبال کیا گیا

ٹیگز:
علماء کنونشن
